ایسی غزائیں جو آپ کو وٹامن سی وافر مقدار میں فراہم کریں


 

ہم اگر وٹامن ای کے فوائد کی بات کرتے ہیں تو جِلد اور بالوں کے لیے وٹامن ای کے فوائد بہت زیادہ مشہور ہے، وٹامن ای آپ کو صحت کے کئی حیرت انگیز فوائد کرسکتا ہے۔ وٹامن ای ایک کافی طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو کہ آپ کے دل اور دماغ کی صحت اور تولیدی صحت کے لیے بھی اچھا ہے۔

عموماً وٹامن ای کے سپلیمنٹس استعمال کیے جاتے ہیں، کئی لوگ وٹامن ای کے کھانے کے ذرائع سے واقف نہیں ہیں، لہٰذا یہاں ماہرین نے اُن غذاؤں کی فہرست جاری کی ہے جن سے ہم بہت ہی آسانی کے ساتھ وٹامن ای حاصل کرسکتے ہیں۔

:وٹامن ای والی غذائیں

:ایوکاڈو


ایوکاڈو صحت کے فوائد کے لیے کافی مشہور ہے۔ یہ آپ کو وٹامن ای کے ساتھ ساتھ وٹامن کے، وٹامن سی اور فیٹی ایسڈ کی پیش کش کرسکتے ہیں۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ایک ایوکاڈو میں کیلے سے زیادہ پوٹاشیم ہوتا ہے۔


:سبز پتوں والی سبزیاں


سبز پتوں والی سبزیاں آپ کی غذا کا لازمی حصہ ہونا چاہیے کیونکہ یہ آپ کو صحت سے متعلق حیرت انگیز فوائد پیش کرسکتی ہیں۔ پالک فائدہ مند سبز پتوں والی سبزیوں میں سے ایک ہے جو آپ کو وٹامن ای کی ایک اچھی مقدار بھی فراہم کرسکتی ہے۔


:سورج مکھی کے بیج

سورج مکھی کے بیج ایک صحت مند غذا مانی جاتی ہے، ان متناسب بیجوں میں پروٹین، وٹامن ای، فائبر، وٹامن بی 6، میگنیشیم، زنک اور بہت کچھ ہوتا ہے۔ سورج مکھی کے بیج سوجن کو کنٹرول کرنے اور دل کی صحت کو بھی فروغ دینے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔


:بادام

بادام ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں، نمکین بادام آپ کو صحت کے حیرت انگیز فوائد پیش کرسکتے ہیں۔ اگر بادام کو کم مقدار میں استعمال کیا جائے تو بادام وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے، بادام کا حیرت انگیز فائدہ یہ ہے کہ اِس میں قدرتی طور پر وٹامن ای موجود ہوتا ہے جو آپ کی جلد اور بالوں کی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Trending

Recent Posts