آم کی قلفی گھر میں بنانے کا آسان طریقہ

 


موسم گرما کے آتے ہی اگر ہمیں کسی چیز کا انتظار ہوتا ہے تو وہ ہیں آم۔ جس بھی میٹھے میں آم استعمال ہو اسکا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔

کورونا وائرس سے لاک ڈاؤن میں سب لوگ اپنے اپنے گھروں میں موجود ہیں اور اگر ایسے میں کسی کوآم کی ٹھنڈی اور میٹھی قلفی کھانے کا دل کر رہا ہو تو آج ہم اس کے لیے ایک آسان سے ترکیب لے کر آئے ہیں۔اس آسان ترکیب کے ذریعے آپ بھی اپنے گھر میں آم کی قلفی بنا سکتے ہیں۔

آم کی قلفی بنانے کے لیے اجزاء

الائچی پاؤڈر

تازہ کریم

دودھ

کنڈینسڈ ملک

آم

ترکیب
سب سے پہلے آم کو دھو کر اس کا چھلکا اتار لیں۔

 چھلکا اتارنے کے بعد آم کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیجیے۔

آم کے ٹکڑے کاٹنے کے بعد اب اس بلینڈر میں میں دال کر اچھی طرح اس کا پیسٹ بنا لیں۔

 آم کا پیسٹ بنانے کے بعد اس میں آدھے سے زیادہ ٹِن کنڈینسڈ ملک کا ڈال دیں اور اسے دوبارہ بلینڈ کر لیں۔

آم اور کنڈینسڈ ملک کے اس مکسچر میں اب آدھا پیکٹ فریش کریم کا ملا لیں۔

اب اس پورے مکسچر کو اچھی طرح چمچے سے مکس کر لیں۔

اب اس میں ایک کپ دودھ بھی شامل کرلیں اور اسے دوبارہ بلینڈ کرلیں۔

اب اس بلینڈ مکسچر میں حسب ذائقہ شکر اور الائچی پاؤڈر ملا لیں اور اسے قلفی کے سانچے یا کسی ائیر ٹائیڈ کنٹینر میں 6 سے 7 گھنٹے کے لیے رکھ دیں اور پھر خوب مزے لیکر کھائیں۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Trending

Recent Posts